خواتین کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انڈیا کی ٹیم کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
انڈین ٹیم کے سامنے 185 رنز کا ہدف تھا جس کے جواب میں وہ صرف 99 رنز پر آؤٹ ہو گئ
آسٹریلیا کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا جبکہ انڈین ٹیم آغاز سے ہی کمزور نظر آئی اور ہدف کا تعاقب کرنے میں آل آؤٹ ہو گئی۔
آئی سی سی نے آسٹریلین ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا یہ ٹیم چھ بار فائنل میں پہنچی اور پانچ بار فاتح رہی۔ کیا ٹیم ہے
انڈیا کی نوجوان کھلاڑی شیفالی ورما پہلے ہی اوور میں صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں اور جومیما روڈریگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔
اسمرتی مندھانا کو بھی صرف 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹنا پڑا۔ ہرمن پریت کور بھی زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کر سکیں۔
چار بار کی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم نے پانچویں بار ورلڈ کپ جیت کر ایک اور فتح حاصل کی جبکہ انڈین ٹیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئی۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور انڈین ٹیم کے لیے کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دونوں اوپنرز ہیلی اور مونی نے بالترتیب 75 اور 78 رنز بنائے... ہیلی بطور خاص جارحانہ انداز میں کھیلتے نظر آئیں اور انھوں نے پانچ چھکے لگائے جبکہ مونی ناٹ آوٹ رہیں۔
انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں جکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگھن نے 18 رنز کے عوض چار وکٹیں اور جوناسین نے 20 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کی بہترین کھلاڑی الیسا ہیلی قرار پائی ہیں۔
Comments
Post a Comment