پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں میزبان کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز ہی بنا سکی۔
یہ ہدف کراچی کنگز نے باآسانی 18ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ ایسا پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی ٹیم دس وکٹوں سے میچ جیتی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2018 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو شارجہ میں دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔
کراچی کنگز کے اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا. بابر اعظم نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان نے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی اس وقت چوتھی پوزیشن ہے۔
points table
Comments
Post a Comment