Karachi Kings vs Islamabad United;;;اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست، کراچی کنگز سیمی فائنل میں.......
پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میں میچ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا تھا جو کراچی کنگز نے 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔
اس کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی دوسری پوزیشن کو محفوظ بنا لیا ہے جبکہ اب وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
کراچی کنگز نے نہایت مستحکم آغاز کیا اور پانچ اوورز کے اندر ہی تقریباً نصف ہدف حاصل کر لیا لیکن اس کے بعد ان کے تعاقب کی رفتار میں کمی آئی اور چھ وکٹیں گر گئیں۔
کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنر بابر اعظم محمد موسیٰ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
کیمرون ڈیل پورٹ 11 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم, ظفر گوہر کی گیند نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رومان رئیس کی گیند پر چیڈوک والٹن کے شاٹ کو حسین طلعت نے باؤنڈری تک پہنچنے نہ دیا اور وہ آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کی جانب سے عمید آصف, کرس جارڈن ناقابلِ شکست رہے۔
کراچی کنگز کے بولر عمید آصف کی گیند پر اسلام آباد کے اوپنر رضوان حسین 14 گیندوں پر 17 رنز بنا کر چیڈوک والٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر فل سالٹ عماد وسیم کی گیند پر کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شاداب خان ارشد اقبال کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حسین طلعت افتخار احمد کی گیند پر ڈیلپورٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ آصف علی کرس جارڈن کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا ہے۔
کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 294 رنز بنائے ہیں جبکہ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی 266 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments
Post a Comment