ملتان سلطان کی ایک اور فتح، پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست......

< div style="background-color: white; border: 0px; color: #404040; font-family: BBCNassim, Arial, Verdana, Geneva, Helvetica, sans-serif; font-size: 1.125rem; font-stretch: inherit; font-variant-east-asian: inherit; font-variant-numeric: inherit; line-height: 1.22222; margin-top: 18px; padding: 0px; vertical-align: baseline;"> پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 27واں میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیم ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی ہے۔
ملتان سلطان ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھی جبکہ پشاور زلمی کے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم تھا۔ اس شکست کے بعد پشاور زلمی کے ٹورنامنٹ میں 9 پوائنٹس ہیں اور ان کا اگلے مرحلے میں پہنچنا دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔
یاد رہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان گذشتہ میچ میں بھی ملتان سلطانز نے پشاور کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور میں ہی کامران اکمل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے, انھیں محمد عرفان نے بولڈ کیا۔
اس کے بعد کپتان وہاب ریاض نے خود کو ون ڈاؤن کی پوزیشن پر پروموٹ کیا مگر وہ بھی تین رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی عمر امین تھے جنھوں نے 29 رنز بنائے۔ اس کے بعد شعیب ملک اور امام الحق نے 70 رنز کی شراکت کی۔ امام الحق 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی آج زیادہ بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ انھوں نے صرف ایک رن بنایا۔
130 کے مجموعی سکور پر پشاور نے اس وقت کے سیٹ بلے باز شعیب ملک کی وکٹ بھی گنوا دی۔ وہ 30 رنز بنا سکے تھے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان کی جانب سے روحیل نظیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی روحیل نظیر تھے جو کہ راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے, انھوں نے 14 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد ذیشان اشرف اور شان مسعود نے 60 رنز کی شاندار شراکت کی۔ ذیشان اشرف نصف سنچری کر کے راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ملتان کی تیسری گرنے والی وکٹ معین علی کی تھی جو کہ صفر کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انھیں بھی راحت علی نے بولڈ کیا۔
103 کے مجموعی سکور پر روی بوپارا عامر خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے آٹھ گیندوں پر پانچ رنز بنائے تھے۔
اور اس کے دو رنز بعد ہی کپتان شان مسعود کو حسن علی نے آؤٹ کر دیا۔ شاہد آفریدی کو وہاب ریاض کی گیند پر عمر امین نے ایک شاندار کیچ لے کر پویلین لوٹا دیا۔
آج اس ٹورنامنٹ وہ پہلا میچ ہے جب کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے میچوں کو تماشائیوں کے بغیر کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی آج یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ممالک کو لوٹ رہے ہیں. پاکستان سپر لیگ فائیو کے باقی حصے میں شریک نہیں ہوں گے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپس جانے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر پشاور زلمی کی ٹیم ہوئی ہے جس کے ٹم بینٹنڑtom benton، کارلوس بریتھ ویٹ، لیم ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لیوس گریگری، اور لیم لونگسٹن پاکستان سے روانہ ہو رہے ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل. امام الحق. حیدر علی. شعیب ملک. عمر امین، عادل امین، حماد اعظم، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور عامر خان میدان میں اترے۔
 ملتان سلطانز کی طرف سے ذیشان اشرف، معین علی، شان مسعود، خوش دل شاہ، روحیل نظیر، راوی بوپارہ، شاہد آفریدی، محمد عرفان، سہیل تنویر، اور علی شفیق کھیل رہے ہیں۔

Comments