ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:;; کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ،,, ملتان کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ...
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 25ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس میچ کی منسوخی سے کوئٹہ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے کیونکہ کوئٹہ کے سات پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ بھی تمام ٹیموں میں سب سے کم ہے۔ اس سب کے باوجود کوئٹہ کو نہ صرف اپنا اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہے.. بلکہ یہ بھی امید رکھنی ہے کہ دیگر ٹیمیں اپنے میچ ہاریں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تین جبکہ ملتان سلطانز کو دو میں فتح حاصل ہوئی ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں ملتان سلطانز کے ہوم گراؤنڈ پر مدِ مقابل آئی تھیں جہاں ملتان نے کوئٹہ کے خلاف 30 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔, اس میچ میں ملتان سلطانز کے رائلی روسو کی اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف عمدہ سنچری نمایاں رہی تھی۔
اب تک اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں جن اسے تین میں فتح اور پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments
Post a Comment